17 ستمبر، 2026، 1:16 PM

ریلیوں میں عوام کی پرجوش شرکت نے مسلح افواج اور عوام کے درمیان نئی ہم آہنگی ایجاد کی، جنرل عبداللہی

ریلیوں میں عوام کی پرجوش شرکت نے مسلح افواج اور عوام کے درمیان نئی ہم آہنگی ایجاد کی، جنرل عبداللہی

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ راتوں کو عوام کی سڑکوں پر پرجوش موجودگی نے مسلح افواج اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کی ایک نئی مثال پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ راتوں کو سڑکوں پر عوام کی پرجوش موجودگی اور مقدس اتحاد نے مسلح افواج کے حوصلے مضبوط، دفاعی طاقت میں اضافہ اور دشمن کے دلوں میں خوف پیدا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، میجر جنرل علی عبداللہی نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کی یہ موجودگی اور مقدس اتحاد ہی ہے جس نے فوجیوں کے حوصلے مضبوط کیے، قومی طاقت میں اضافہ کیا اور دشمن کے دلوں میں خوف پیدا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر نکلنے والی ریلیوں میں عوام کی پرجوش شرکت نے مسلح افواج اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کی ایک نئی شکل پیش کی ہے۔ ان کے بقول یہ عوام کی بیداری ہے، ہمارے شہید امام کی یادگار اور بیدار ہونے والے عوام کا اختراع ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ وہ میدان جنگ سے ایرانی عوام کو یہ خبر دے رہے ہیں کہ عوام کی موجودگی اور مقدس اتحاد نے فوجیوں کے حوصلے مضبوط کیے، قومی طاقت میں اضافہ کیا اور دشمن کے دلوں میں خوف پیدا کیا ہے۔

میجر جنرل عبداللہی نے ایرانی عوام، خصوصا خواتین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خواتین اس میدان میں پرچم بردار ہیں۔

News ID 1941422

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha